میکے اور سسرال کی طرف سے ملنے والے زیورپر زکوٰۃ کا حکم
سوال:۔اس مسئلہ میں علمائے دین کیافرماتے ہیں کہ عورت کا جو زیور سونے کا ہے جو اس کی ماں نے دیا اور جو سسرال والوں کی طرف سے پڑا اس کی زکوٰۃ کس کے ذمہ واجب ہے ؟ برائے کرم پوری تفصیل سے آگاہ کریں مہربانی ہوگی ؟
جواب :۔ میکے سے جو زیورملا اس کی زکوٰۃ خود عورت پر فرض ہے ،(۱) اور جو سسرال کی طرف سے ملا ، اگر وہ عورت کی ملکیت کردیا گیا تھا تو عورت پر فرض ہے ورنہ اس کے شوہر پر ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
(فتاوی عثمانی)
No comments:
Post a Comment