علم اور اہل علم کی اہانت کفر ہے
سوال ؛ ایک شخص اہل علم اور صلحاء وعلماء حق کو گالیاں دیتا ہے اس کا شرعا کیا حکم ہے ؟
الجواب: ومنہ الصدق والصواب
علم دین کی اہانت اور علماء حق کو اس لئے گالیاں دینا کہ وہ حاملین علم دین ہیں کفر ہے ، لہذا ایسے شخص کو دوبارہ مسلمان کر کے تجدید نکاح کرنا ضروری ہے ، اور اسے جلا وطن کرنا چاہئے اگر دوبارہ مسلمان نہ ہو تو شرعا اسے قتل
....کرنے کا حکم ہے ،
قال فى البريقة المحمودية شرح الطريقة المحمدية قال فى الاشباه الاستهزاء بالعلم والعلماء كفر وعن الخزانة من اذل العلماء ينفى من البلد بعد تجديد الايمان وعن مجموع النوازل اهانة علماء الدين كفر وعن المحيطان شتم عالما فقد كفر فتطلق امرأته الخ ( بريد محمودية ج 3 ) فقط والله تعالى اعلم
(احسن الفتاوی)
No comments:
Post a Comment