وہ اعمال کون سے ہیں جن سے اس اُمّت کے سارے کام ٹھیک رہتے ہیں - Asan DarseQuran Academy

Online Quran academy. Online Quran classes asandarsequran,drse quran,islami mazameen,fiqhi masail,islami books۔

LATEST

asd

Post Top Ad

Monday, April 23, 2018

وہ اعمال کون سے ہیں جن سے اس اُمّت کے سارے کام ٹھیک رہتے ہیں



وہ اعمال کون سے ہیں جن سے اس اُمّت کے سارے کام ٹھیک رہتے ہیں
حضرت ابنِ ابی مریم  کہتے ہیں: حضرت عمر بن خطاب ؓ حضرت معاذ بن جبل ؓ کے پاس سے گزرے تو حضرت عمر ؓ نے فرمایا: وہ اعمال کون سے ہیں جن سے اس اُمّت کے سارے کام ٹھیک رہتے ہیں؟ حضر ت معاذ ؓ نے کہا: تین اعمال ہیں اور تینوں نجات دلانے والے ہیں: ایک اخلاص ہے اور اخلاص وہ عملِ فطرت ہے جس پر اللہ نے لوگوں کو پیداکیاہے۔ اور دوسرا عمل نماز ہے اور وہ مذہب کا اہم شعبہ ہے۔ اور تیسرا عمل (امیر کی) اطاعت ہے اور اطاعت ہی بچائو کا سامان ہے۔ حضرت عمرؓنے فرمایا: آپ نے ٹھیک کہا۔ جب حضرت عمرؓوہاں سے آگے چلے گئے تو حضرت معاذؓنے اپنے پاس بیٹھنے والوں سے فرمایا: غور سے سنو! عمر کا زمانہ بعد والوں کے زمانے سے بہتر ہے، کیوںکہ آپ کے بعد اُمّت میں اختلاف ہوجائے گا۔ (اور سنو) اب یہ حضرت عمربھی دنیا میں تھوڑا عرصہ ہی رہیں گے۔ 

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Pages